لندن(رپورٹ:سدرہ بھٹی) انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ ٹریڈایکسپو27اور28مئی کو لندن کے مشہور ہوٹلIBIS میں اختتام پذیر ہوا۔

شرکا نےکامیاب Expo کروانے پر G-Stone،Events Creative اورشگفتہ نسرین کو مبارکباد پیش کی۔
اس دو روزہExpo میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہOverseasپاکستانی ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے ہیں اور مزید اچھے پروجیکٹس میں Investmentکر کے پاکستان کو ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس پراپرٹی ایکسپو میں کمیونٹی لیڈرز سمیت سیاسی شخصیات نے شرکت کرکے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔
کیپیٹل سمارٹ سٹی،لاہور سمارٹ سٹی،پارک ویو، الجلیل ڈویلپرز اور دیگر پراپرٹی ڈویلپرز نے خصوصی شرکت کر کے لوگوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور اپنے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا اور رہنمائی دی کہ عوام کیسے اچھے پراجیکٹس میں انویسٹ کر سکتے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان Investment کے حوالہ سے ایک محفوظ ملک ہے اور پاکستانیوں کو ضرور اچھے پراپرٹی پروجیکٹس کا حصہ بننا چاہئے تاکہ پاکستان ترقی کر سکے اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو سامنے آسکے۔
Property Expo 2023کامیابی سے کروانے پر تمام آرگنائزر مبارک باد کے مستحق ہیں،مقررین نے کہا کہ یقیناً کوئی بھی ایونٹ کرانا آسان کام نہیں ہوتا،اس میں کئی مہینوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

کنگ آف بھنگڑا ابرار الحق نے سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لیے فنڈ ریزنگ کی جس میں کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ابرار الحق نے لوگوں کی انٹرٹینمنٹ کے لئے بہترین پرفامنس پیش کی۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا زیادہ انتظام کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے کچھ صحافی برادری اور سکیورٹی گارڈز میں دھکم پیل ہوئی،لیکن انتظامیہ نے تمام حالات پر قابو پا لیا۔
لوگوں کےچمکتے دھمکتے چہروں نے شاہد حسینG-Stone پراپرٹی اور انکی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کی۔