بارسلونا (ارشد نذیر ساحل)یونان میں کشتی الٹنے کےحادثے میں ہلاک ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بارسلونا میں مقامی تنظیمات کی جانب سے یورپی یونین کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرے میں تنظیم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ سانحے کی ذمہ دار ریاستیں اور سرحدیں ہیں۔ بہتر زندگی کی تلاش کا یہ سلسلہ کبھی بھی رکنے والا نہیں، ان لوگوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
مظاہرے میں شریک پاکستانی سوشل ایکٹیوسٹ سید شیراز معروف قانون دان عمیر ڈار اورسماجی شخصیت راجہ شفیق کیانی نے اظہار خیال بھی کیا۔
مظاہرے میں شریک افراد نے مطالبہ کیاکہ ایسے قوانین بنائیں جائیں جن سے ایسے حادثات کی روک تھام کی جاسکے۔