فرانس ہنگامہ آرائی، آتشزدگی کے 2560 واقعات،1311افراد گرفتار

0

پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سڑکوں پر آگ لگانے کے 2 ہزار 560 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

فرانسیسی وزارت داخلہ نے ہنگامہ آرائی سے متعلقہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق اب تک 1 ہزار 311 افراد کو ہنگامہ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سڑکوں پر آگ لگانے کے 2560 واقعات ہوئے، ہنگامہ کرنے والوں نے 1350 کاروں کو آگ لگائی۔

فرانسیسی حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران عمارتوں کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کے 234 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق قیام امن کی کوششوں کے دوران 79 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

فراسیسی صدر میکرون نے سوشل میڈیا کو احتجاج میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹس کو اپنے پلیٹ فارم سے تمام تر حساس ویڈیوز کو بلاک کرنے کہا ہے۔

یاد رہے کہ فرانسیسی پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں 17 سالہ نائل نامی ایک نوجوان کار سوار کو گولی مار دی تھی۔

سینے میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد فرانس کے شہری پولیس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا۔ تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ نائل نے انہیں اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!