کویت(رپورٹ:محمد عرفان شفیق) ٹیم پاک ڈونرز کویت کی جانب سے کویت اور پاکستان کے 60 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں معروف گلوگار علی عباس، علی شیر، مناحل ابرار، کاشف حسنی اور کامیڈین یاسر عباس ملنگی نے شرکت کی۔
سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال، کویت پاکستان اتحاد سوسائٹی کے چیئرمین سلطان الکندری، سید محمد علی، نعیم جان، عرفان ریاض نون، چوہدری مدثر گجر، حکیم طارق محمودصدیقی، آفتاب گوندل، عثمان مانگٹ، ملک خرم اعوان اور ٹیم پاک ڈونرز کے ارکان نے شرکت کی۔
ٹیم پاک ڈونرز کویت چیپٹر کے انچارج نعمان اسلم گھمن نے تمام شرکاء کا آنے والے معزز مہمانان گرامی سے فرداً فرداً تعارف کروایا اور تنظیم پاک ڈونرز اور عطیہ خون کے حوالے سے مہمانوں کو تعارف پیش کیا۔
اس موقع پر فرخ امیر سیال کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان نے پاک ڈونرز کی ٹیم کے جذبوں اور اخلاص کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین کویت پاکستان اتحاد سوسائٹی سلطان الکندری اور نعیم جان نے کہا کہ ہم مہمانوں کی قدر دانی پر پاک ڈونرز ٹیم کے دل سے شکرگزار ہیں۔
معروف ہوسٹ جہانزیب زیبی نے پاکستان سے آنے والے مہمانوں کی جانب سے ٹیم پاک ڈونرز کی کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹی کے لیے خدمات کو بے حد سراہا اور بیشتر نے اس کاوش میں اپنے آپ کو پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔