شمع بٹ کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کا ماہانہ اجلاس

1

اجلاس میں سہیل جرال، راجہ نوید اور سرفراز فرانسیس کی شرکت

چوہدری قیصرحسنات کو سینئر نائب صدر کے عہدہ پرتعینات کرنے کی تجویز

مسلم لیگ ن پرتگال کے وفد کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے لئے خواہش کا اظہار

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں چیئرمین سہیل جرال، صدر شمع بٹ، ہیڈ آف کشمیرافیرز راجہ نوید اور جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیس شریک ہوئے۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ میٹنگ کی صدرات صدر شمع بٹ نے کی، میٹنگ میں یوتھ اور و ومن ونگ کو فعال کرنے پر بات چیت ہوئی اور ہر ماہ ایک میٹنگ زوم اور ایک میٹنگ فیس ٹو فیس کرنے پر اتفاق ہوا۔

میٹنگ میں مسلم لیگ ن پرتگال کے وفد کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے لئے بذ ریعہ امجد ملک خط لکھنے پر فیصلہ کیا گیا، میٹنگ میں چوہدری قیصرحسنات کو سینئر نائب صدر کے عہدہ پر لانے کی تجویز دی گئی اور سفارشات امجد ملک کوبھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ میں جو معزز ممبران پرتگال سے دوسرے ممالک میں شفٹ ہو چکے ہیں ان کی فہرست بھی امجد ملک کو بھجوانے کا فیصلہ ہوا،ان میں میڈم فرزانہ کاظم اورفیصل چیمہ شامل ہیں۔

1 Comment
  1. Asad Hussain says

    G viki bahi kaysay ho humhary bena he ejlas jo PMLN Portugal ka bani hy aajlass Q mujay Q nhi mutela keya walay ALLAH PAK AAP SUB LOGON KAMYAB KRAY AAMEEN VIKI BAHI WO MUJAY APNA WHATSAPP TU SEND KRNA PLEASE YE NO MYRA HY 07444458365 please rabita kr na main intazar karon ga

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!