اٹلی:تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرصدارت تربیتی اجلاس

0

بگڑی ہوئی اولاد دعاؤں سے سیدھے راستے پر نہیں آتی،اپنے بچوں کی تربیت اسلامی اصولوں کے عین مطابق کریں،خطاب

برونیکو (انصر اقبال بسرا) اٹلی کے شہر Brunico میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرصدارت تربیتی و ملاقاتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں منہاج القرآن سا ئوتھ اٹلی کے دور و نزدیک سے رفقاء اور وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں شیخ الاسلام نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں ایک دوسرے سے مسکرا کر ملنا چاہیے،اس سے انسان کے گناہ جھڑتے ہیں اور آپس میں محبت بڑھتی ہے۔

حضور نبی اکرم ؐنے بیان فرمایا ہے کہ ہدیہ کریں اگر آپ کے پاس ہدیہ کرنے کو کچھ نہیں تو دوسروں کو مسکراہٹ دیں یہ بھی ایک ہدیہ ہے۔دوسروں کے بارے میں ہمیشہ مثبت سوچیں۔ہر روز اپنا محاسبہ کریں۔آپ کا ہر دن پہلے دن سے بہتر ہونا چاہیے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بچوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی اصولوں کے عین مطابق کریں،کیونکہ بعد میں بگڑی ہوئی اولاد دعاؤں سے سیدھے راستے پر نہیں آتی۔بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ ابھی اولاد پر محنت کر لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]