سویڈن کے خفیہ اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سکیورٹی پولیس (سے پوSäpo) کی جانب سے دہشتگردی کی وارننگ جاری

0

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن کے خفیہ اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سن 2016 کے بعد پہلی بار سویڈن کی سکیورٹی پولیس (سے پوSäpo) نے ملک میں چوتھے درجے کی دہشت گردی کی وارننگ جاری کردی۔

’سے پو‘ کی جانب سے آج ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں القاعدہ کی جانب سے ممکنہ حملوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا، جبکہ برطانیہ اور امریکہ نے سویڈن میں مقیم اپنے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر ہجوم اور اجتماعات میں شرکت سے اجتناب برتنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

نیشنل سینٹر فار ٹیرر تھریٹ اسیسمنٹ NCTسویڈن میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کا فیصلہ کرتا ہے، NCT ایک مستقل ورکنگ گروپ ہے جس میں ڈیفنس ریڈیو ایجنسی (FRA)، ملٹری انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی سروس(Must) اور سیکیورٹی پولیس (Säpo) کے اہلکار شامل ہیں۔

2015اور 2016 کے درمیانی عرصے کے دوران، دہشت گردی کے خطرے کی سطح چار پر تھی، جس میں IS کی طرف سے یورپ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

سویڈن کے قومی سلامتی کے مشیر ہنرک لینڈر ہولم نے اگست کے شروع میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سویڈن میں دہشتگردی کے حوالے سے اب صورتحال بدتور ہوچکہی ہے اور خدشہ ہے کہ سویڈن اب دہشتگردوں کا اگلا ہدف ہوگا۔

حکومت کی جانب سے سویڈن میں ہونے والے میلوں میں حفاظتی اقدامات سخت کئے جاچکے ہیں جبکہ عوام کو احتیاط برتتنے کی تجویز کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!