سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے حقوق کیلئے انتھک محنت کی، قونصل جنرل خالد مجید

0

جدہ (امیر محمد خان سے)جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے سید علی گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے لیے انصاف اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کیا ہے عظیم حریت لیڈر سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ سید علی گیلانی ہمت اور استقامت کا پیکر تھے، انہوں نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے انتھک محنت کی۔ ان کی قربانیاں اور غیر متزلزل عزم ہم سب کو ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا۔

آج ہم بہادر کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ہمیں کشمیری آبادی کے خلاف جاری مظالم اور خلاف ورزیوں پر غور کرنا چاہیے اور جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضے کی واضح الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دیا جائے ۔

دریں اثناء قونصل جنرل نے جدہ میں جموں و کشمیر کمیونٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کے اعزاز میں بہ حیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہماری ماں ہے اور کوئی ماں کے گلے میں ہاتھ نہیں ڈال سکتا،شاہ غلام قادرمیں شرکت کرتے ہوئے کشمیر پر بھارتی ظلم و ستم پر عالمی اداروں کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا ملکوں کی تاریخ میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ملک ایسی صورتحال پر قابو پا لیتے ہیں،تقریب کی صدارت چیئر مین جے کے سی او سردار وقاص عنایت اللہ نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر نے کہا کہ نے پاکستان ہماری ماں ہے اور ماں کے گریبان میں کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا،ہماری منزل تکمیل پاکستان ہے اور انشااللہ یہ منزل مل کر رہے گی،پاکستان ہمارا وکیل ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

مضبوط پاکستان مضبوط کشمیر کے لیے ضروری ہے، ہندوستان کشمیر کی حیثیت کو ایک سازش کے ذریعے سپریم کورٹ سے اس کی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام کو قانونی تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ بڑے مثالی رہے ہیں سعودی عرب ہمیشہ چٹان کی طرح پاکستان کیساتھ ہر مشکل گھڑی میں ایک بھائی کی طرح کھڑا رہا ہے،آزادکشمیر کی ترقی کے حوالے سے کچھ لوگ غلط بیانی کا کام لیتے ہیں آزادکشمیر نے ہر میدان میں ترقی کی ہے چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!