پاک،برطانیہ کے تعلقات کا فروغ اور کمیونٹی کو متحد کرنا اولین ترجیح ہے، ہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل

0

ہزار پراپیگنڈہ کے باوجودپاکستانی قوم اوراوورسیز کمیونٹی افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،حاجی عابد حسین

پاکستانی عوام اور اورسیز کمیونٹی نے اغیار کے ایجنڈے اور ففتھ جنریشن وار کو بری طرح مسترد کر دیا،نعیم نقشبندی

اداروں کیخلاف جب بھی عوام میں مایوسی یا نفرت انگیز بات پھیلائی جائے تو اس کو ہم رد کریں اور متحد رہیں ،لارڈ قربان حسین

OPWCبرطانیہ اور کونسلرز فورم کے زیرِ اہتمام مرکزی صدر OPWC حاجی عابد حسین کی میزبانی میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد

سلاؤ(نمائندہ خصوصی)اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل OPWC برطانیہ اور کونسلرز فورم کے زیرِ اہتمام مرکزی صدر OPWC حاجی عابد حسین کی میزبانی میں سلاؤمیں سالانہ یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین او پی ڈبلیو سی و سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نعیم نقشبندی نے کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض صدر OPWC ویمن فورم سمینہ خان نے سر انجام دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں نئے متعین پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ آزادی حاصل کرنا مشکل کام تھا اور آزادی کی حفاظت کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے،اس حوالے سے ہم اپنی افواج پاکستان کی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین اور افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جذبۂ خیر سگالی اور تعلقات کو مزید فروغ دینا، کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، برطانیہ میں قونصلر افئیرز میں مثبت تبدیلیاں لانا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تقریب میں ڈیفنس اینڈ نیول اتاشی کموڈور ذیشان نبی، ملٹری اینڈ ائر ایڈوائز کرنل تیمور راحت، لارڈ قربان حسین ، کرنل زبیر ، کرنل وجاہت، کیپٹن خرم،مئیر آف سلاؤ امجد عباسی، مئیر آف ہنسلو افضال کیانی،مئیر آف بریکنل ناہید مہدی، مئیر آف لوٹن یعقوب حنیف، مئیر آف چشم ولفورد آگسٹس، چیئر مین کولن بروک ،پیرش کونسل نوید رانا،صدر کونسلرز فورم قیصر چوہدری گیسٹ آف آنرز تھے۔

جبکہ دیگر شرکاء میں چوہدری آفتاب حسین،مجاہد حسین، پروفیسر مسعود ہزاروی ،اسلم ڈوگر، چوہدری فدا حسین ، ہارون نذیر ، ایاز رفیق ، طلعت عزیز اور منصور کیانی ، ملک امیر کابل اور چوہدری عابد حسین نعیم طاہر ، چوہدری اورنگ زیب خان،احسن گھرال ،کونسلر منیر احمد ، ڈاکٹر نورین اعوان، راجہ ظفر اقبال، کونسلر محبوب بھٹی، کونسلر ماجد ، حاجی محمد منیر، راجہ جاوید، ظفر انصاری ، واجد بٹ، عدنان خان، کونسلرز عمران، سابق مئیر لیاقت علی، سابق مئیر راجہ ضیاء ، کونسلر نبیلہ رانا، کونسلر شریف،کونسلرافتخار، کونسلرز عارف ، کونسلر فیاض، کونسلر اصغر مجید، کونسلر فرحان، کونسلر بھٹی، کونسلر فضا مطلوب، راجہ عثمان، امجد محمود، کیپٹن انور عادل، کاشف خان، سید حسین شہید سرور، پروفیسر حفیظ،راشد محمود،ریحان راجہ،کیپٹن کبڈی ٹیم شفیق چشتی کے علاوہ کم و بیش ساؤتھ ، نارتھ اور مڈلینڈز کے برطانیہ بھر سے تقریبا ً50سےزائد منتخب کونسلرز ، مئیرز، پروفیشنلز، سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت خواتین وحضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شرکاء تقریب نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، تقریب میں ملی نغموں نے حاضرین محفل کے لہو کو بھی خوب گرمایا۔ شرکاء تقریب نے ڈاکٹر محمد فیصل کی بطور سفیر تعیناتی پر خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

میزبان تقریب مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو ملک کے اندرون و بیرون بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور ہزار پراپیگنڈہ کے باوجودپاکستانی قوم اوراوورسیز کمیونٹی افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر تقریب بانی چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور اورسیز کمیونٹی نے اغیار کے ایجنڈے اور ففتھ جنریشن وار کو بری طرح مسترد کر دیا ، تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔

لارڈ قربان حسین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ افواج پاکستان ، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف جب بھی عوام میں ناامیدی ، مایوسی یا نفرت انگیز بات پھیلائی جائے تو اس کو ہم رد کریں اور متحد رہیں ۔

صدر کونسلرز فورم کونسلر قیصر چوہدری اور دیگر شہروں کے مئیرز اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک و سرحدوں کی محافظ ہیں ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جدوجہد اور قربانیاں بے مثال ہیں۔آزادی کی حفاظت میں پاک افواج کا کردار اور قربانیاں بے مثال ہیں۔

او پی ڈبلیو سی تنظیم نے تقریب میں شرکت پر الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے تمام صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]