پی ٹی آئی فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی پینل نے انصاف پینل کو شکست دیدی

0

پیرس(سلطان محمود )فرانس میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن 2021 میں حتمی نتائج کے مطابق نظریاتی پینل نے انصاف پینل کو شکست دیدی۔

نظریاتی پینل252 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر جبکہ انصاف پینل 195 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا ،کل 447 ووٹ کاسٹ کئے گئے ۔

نظریاتی پینل کے ملک عابد ایک بار پھر پی ٹی آئی فرانس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ، سینئر نائب صدر ماجد چیمہ ؛چوہدری افضال گوندل جنرل سیکرٹری ،، چوہدری اشتیاق ڈھل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، اخلاق احمد انفارمیشن سیکرٹری اور ثمینہ روحی ویمن سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینگی۔

یاد رہے نظریاتی پینل کو جتوانے میں اشفاق جٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

پی ٹی آئی فرانس کے نومنتخب صدر ملک عابد کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ایک بار پھر اعتماد کیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت صرف عمران خان کی ہوئی ہے، ملک عابد نے مزید کہا کہ وہ ماضی میں کی جانیوالی غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئے آگے بڑھیں گے انکی اولین ترجیحات پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانا ہے۔

نو منتخب جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فرانس چوہدری افضال گوندل نے بھی سپورٹ کرنے پر اپنے ووٹر اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ، انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فرانس کو مخصوص ٹولے سے آزاد کرالیا گیا ہے آئندہ قیادت بھی سلیکشن نہیں بلکہ الیکشن کے ذریعے ہی منتخب کی جائے گی۔

نظریاتی پینل کے سپورٹر اور سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس چوہدری اشفاق جٹ نے نظریاتی پینل کے تمام ممبران کو جیت کی مبارکباد دی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت انکے قائد عمران خان اور تحریک انصاف کی ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نظریاتی پینل سلیکٹ نہیں بلکہ الیکٹ ہوکر میدان میں آیا ہے، اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، واضح رہے انصاف پینل نے 195 ووٹ حاصل کئے ہیں انصاف پینل کو پی ٹی آئی فرانس کے سابق سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ لیڈ کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!