سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ کا پاکستانی چمڑے کی مصنوعات کے حوالے سے معلوماتی ویبینار

0

اسٹاک ہوم (زبیر حسین) سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ کی جانب سے پاکستانی چمڑے کی مصنوعات کے حوالے سے ایک معلوماتی ویبینار منعقد کیا گیاجس میں سویڈن اور فِن لینڈ سے لیدر انڈسٹری سے منسلک شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سفیرِ پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے ویبینار کا افتتاح کیااور شرکاءکو پاکستان کی معیاری چمڑےکی مصنوعات سے متعلق آگاہی دی ۔

ڈاکٹر ظہور احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی سویڈن کے ماحولیاتی طرز کی طرح چمڑے کی ایسی مصنوعات بنا رہا ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا سبب نہیں بنتیں، ان کا کہنا تھا کہ اس ویبینار کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان چمڑے کی صنعت کو فروغ دینا ہے جس میں سفارتخانہ اپنا کردار یوں بھی ادا کرے گا کہ پاکستان کی لیدر انڈسٹری کے وفد کی سویڈن کی لیدر انڈسٹری کے کاروباری حلقوں کے ساتھ ملاقاتوں کااہتمام کروا سکتا ہے ۔

چیئرمین سویڈش ٹینرز ایسوسی ایشن توربیون لوندین اور چیئرمین پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن تصور حسین نے بطور اسپیکر شرکاء کو چمڑے کی مصنوعات سے متعلق دونوں ممالک میں موجودمواقعوں سے متعلق معلومات فراہم کی۔

سویڈن اور فِن لینڈ کے مقامی پاکستانی تاجروں نے بھی ویبینار میں شرکت کرکے اپنے اداروں کی جانب سے پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک پہنچانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ٹریڈ اینڈ انیوسٹمنٹ کونسلر برائے اسکینڈے نیویا غلام مصطفیٰ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ اس ویبنار کا مقصد پاکستانی چمڑے کی مصنوعات کو اسکینڈے نیویائی ممالک میں متعارف کروانا اور پاکستانی تاجروں کے ان ممالک کےتاجروں کے ساتھ براہ راست روابط قائم کروانے تھے تاکہ پاکستانی برآمدات کو بڑھانے میں مدد حاصل ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!