فرانس نے آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی کیوں لگائی؟

0

پیرس(ویب ڈیسک)فرانس نے ملک میں آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فرانس نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ آئی فون 12 سے خارج ہونے والی الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشن یعنی برقی مقناطیسی تابکاری کی سطح یورپی یونین (EU) کے مقرر کردہ معیار سے زیادہ ہے۔

فرانس میں تابکاری کے اخراج پر نظر رکھنے والی نیشنل فریکوئینسی ایجنسی (ANFR) نے منگل کو یہ کہا کہ آئی فون 12 کے ماڈل میں جتنا اسپیسیفک ابزورپشن ریٹ (SAR) موجود ہے اس کی قانونی طور پر فرانس میں اجازت نہیں ہے۔

ادارے نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے141 سیل فونز کا مطالعہ کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آئی فون 12 کو ہاتھ میں پکڑا جاتا ہے یا جیب میں رکھا جاتا ہے تو اس کی برقی مقناطیسی توانائی جذب کرنے کی سطح 5.74 واٹ فی کلوگرام ہے جوکہ 4 واٹ فی کلوگرام کے یورپی یونین کے معیار سے زیادہ ہے۔

ادارے نے یہ بھی کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا ہی کافی ہوگا کیونکہ ڈیوائس پر چلنے والی ایپس، پروگرامز اور دیگر آپریٹنگ انفارمیشن ہارڈ ویئر کے کام کرنے کے طریقے کو متاثر کرتی ہیں۔

اسپیسیفک ابزورپشن ریٹ (SAR) ایک طریقہ کار ہےجس کے ذریعے جسم میں جذب ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی انرجی کی شرح کو ناپ سکتے ہیں۔

ایپل نے فرانس کی نیشنل فریکوئینسی ایجنسی (ANFR) کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد بین الاقوامی اداروں کی طرف سے آئی فون 12 کے گلوبل ریڈیئیشن اسٹینڈرڈ کے مطابق ہونے کی تصدیق کروائی گئی تھی۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ فرانس کے ادارے کے ان دعوؤں کا مقابلہ کرے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ اس کا کام اصولوں کے عین مطابق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!