چین ہمیشہ عالمی غربت میں کمی کو فروغ دینے والا ملک رہا ہے، چینی ریاستی کونسل
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے ” بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا: چین کے انیشی ایٹو اور اقدامات” کے نام سے وائٹ پیپر جاری کیااور اس مناسبت سے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی۔
منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق وائٹ پیپر میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیرکے نظریات اور عمل درآمد پر جامع طور پر روشنی ڈالی گئی ، جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کی تفہیم کو بڑھانا اور وسیع اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔رپورٹس کے مطابق غربت کا خاتمہ بنی نوع انسان کا مشترکہ خواب ہے اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کا بنیادی ہدف ہے۔
چین نے ہمیشہ اپنی ترقی کو عالمی مشترکہ ترقی کے ساتھ قریب سے جوڑا ہے اور عالمی غربت میں کمی اور مسلسل تعاون کرنے والے ملک کے طور پر ہمیشہ اس تصور کا ایک فعال وکیل اور طاقتور فروغ دینے والا رہا ہے۔
تعلیم اور تربیت کے تھنک ٹینک کے تبادلے کے ذریعے، چین نے چینی طرز کی جدیدیت میں غربت میں کمی کے اپنے تجربے کو دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے، اور 160 سے زائد ممالک کے لیے تقریباً 20 ملین ہنرمندوں کو تربیت دی ہے۔
خاص طور پر، لوبان ورکشاپ کے تحت 20 سے زائد ممالک میں پیشہ ورانہ تعلیم کے مراکز قائم کئے گئے جہاں بڑی تعداد میں نئے ہنر مندوں کی تربیت کی گئی ہے ۔