غزالی ایجوکیشن فورم لندن کے زیرِ اہتمام ’’فرق صرف تعلیم سے ہے‘‘ کہ عنوان سے مذاکرہ کا انعقاد

0

لندن (رپورٹ:سہیل ضرار خلش) غزالی ایجوکیشن فورم لندن کے زیرِ اہتمام ایسٹ لندن میں ’’فرق صرف تعلیم سے ہے‘‘ کہ عنوان سے مذاکرہ interactive Session کا انعقاد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر محمود تمغہ امتیاز (حکومتِ پاکستان) تھے۔

سید عامر محمود نے احباب سے گفتگو کرتے ہوئے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی پچھلے کئی برسوں سے پاکستان میں خصوصی بچوں کی نگہداشت ، یتیم بچوں کی کفالت ، لڑکیوں کے لیے تعلیم کے مواقع کی فراہمی اور ہندو برادری اور دیگراقلیتوں کے لئے تعلیم آسان اور مفت بنانے کے لئے خدمات کا احاطہ کیا ۔

اس موقع پر شرکا نے پاکستان میں تعلیمی مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے سوالات کئے اور تجاویز پیش کیں ۔

شرکا نے غزالی ایجوکشن ٹرسٹ کی کاواشات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس تنظیم کا حصہ بن کر پاکستان میں تعلیم کا علم بلند کریں گے۔

غزالی فورم ایسٹ لندن کے صدر محترم ساجد خان اور غزالی فورم ویسٹ لندن کی صدر ڈاکٹر نیلم فواد نے احباب کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!