منہاج القرآن انٹرنیشنل گوتھنبرگ سویڈن کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

0

گوتھنبرگ (انصر اقبال بسرا) منہاج القرآن انٹرنیشنل گوتھنبرگ سویڈن کے صدر نعمان شیرگڑھ ، جنرل سیکٹری ذوالفقار علی کگا اور منہاج القرآن کی مینجمنٹ کی زیر صدارت عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز ہوا،جس کی سعادت محترم عبدالرحيم نے حاصل کی۔ پھر بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔

محفل کی نقابت کے فرائض محترم حافظ آصف علی نے سر انجام دیے، اس میلاد کانفرنس میں محترم ذوالفقار اعوان(صدر منہاج القران نعت کونسل مالمو)، حافظ ذیشان (مالمو)، منہاج القرآن نعت کونسل سویڈن کے صدر محترم شاہد سرور، گوتھنبرگ شہر سے منصور ذوالفقار، انعام اکرم، خان محمد، بوراس شہر سے محمد حسین اور حسن-حسین گروپ نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔

خطیب علامہ محمد اویس قادری ناظم دعوت و تربیت منہاج القرآن انترنیشنل سویڈن جنرل سیکٹر ی منہاج سکالر فارم یورپ جو کہ مالمو سے تشریف لائے تھے، انہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو بیان کرکے حا ضرین محفل کےدلوں کو منور کیا ۔

میلادکانفرنس کا اختتام ضیافت میلاد سےہوا اور تمام حاضرین خواتین و حضرات کو حضور ؐکی ولادت کی خوشی میں کھانا پیش کیا گیا۔

منہاج القر آن گوتھنبرگ مینجمنٹ کی ٹیم خرم کیانی ، ڈاکٹر طارق بشیر ( Pakistanska Kulturförening Borås صدر)، ملک نصیر ، فیض الحسن شاہ (یونان) اور دیگر احباب کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!