پاکستانی پروفیشنل سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال نیٹ ورکنگ اور آگاہی تقریب کا انعقاد

0

زیورخ (نمائندہ خصوصی) سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں پاکستانی پروفیشنل سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال نیٹ ورکنگ اور آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی اس تقریب میں پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستانی شاعر،ادیب اورناول نگار سید وصی شاہ کی اور شوکت خانم ہسپتال کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر طارق اعظم نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستانی پروفیشنل سوئٹزرلینڈ کے زیر نگرانی سوئٹزرلینڈ کی سرزمین پر پہلی دفعہ شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور آ گاہی مہم کا آ غاز کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید علی جیلانی نے حاصل کی۔

ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریاض الدین قصوری نے پیش کی ۔ نقابت کے فرائض عمران مزمل نے ادا کیے ، تمام احباب کی جانب سے اس تقریب کو بے حد سراہا گیا۔

مارکیٹنگ ڈائریکٹر طارق اعظم نے زیر تعمیر شوکت خانم میموریل ہسپتال کراچی پروجیکٹ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا ۔

سید وصی شاہ نے اپنی خوبصورت شاعری سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ آخر میں مہمانوں کی تواضح سادہ ریفریشمنٹ سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!