پاکستان قونصلیٹ جدہ میں نو تعینات قونصل پریس چوہدری محمد عرفان سے پاکستانی صحافیوں کی ملاقات

0

جدہ (خالدنواز چیمہ) پاکستان قونصلیٹ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل پریس چوہدری محمد عرفان سے سعودی عرب میں پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک فورمز پاکستان جرنلسٹ فورم، اوورسیز میڈیا فورم ،یونائٹڈ میڈیا فورم کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے خالدنواز چیمہ ،محمدعدیل،ریاض گھمن اور جہانگیر خان شامل تھے، فورمز کے نمائندوں نے پریس قونصل کو خوش آمدید کہتے ہوئے قوی امید کا اظہار کیا کہ انکی آمد اور کام سے پاک سعودی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔

فورمز نے انہیں استقبالیہ دینے کا کہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ محمد عرفان چوہدری نے فورمز کے اراکین کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح میزبان ملک سعودی عرب جو پاکستان کا عزیز ترین اور قریبی دوست ہے کے میڈیا سے تعلقات مضبوط کروں تاکہ پاکستان کا صحیح اور سافٹ امیج متعارف کرسکیں ۔

مجھے خوشی ہے کہ مجھے وزیر اطلاعات اور سیکریٹری اطلاعات اور وزارت نے اس عظیم ملک میں تعینات کیا، میرا فرض کہ میں پاکستان کی خدمت کیلئے اپنی بھر پور توانائی استعمال کروں ۔

انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگوں کا تعاون بھی میرے ساتھ ہے ،نیز قونصل جنرل خالد مجید اور انکے ہمراہ افسران کی رہنمائی بھی میرے ساتھ رہےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!