پردیس نیوز کے زیر اہتمام باہی عجمان پیلس ہوٹل میں یو اے ای بزنس اچیور ایواڈز کی شاندار تقریب کا انعقاد

0

مختلف کاروباری شعبوں میں شاندار کارہائے نمایاں سر انجام دینے والوں میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے ایواڈ تقسیم کیے

پاک یو اے ای بزنس اچیور ایوارڈز تقریب میں اہم علمی ادبی سیاسی ، سماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت، کیک بھی کاٹا گیا

کمپیئرنگ حافظ زاہد علی اور یاسمین خان نے کی جبکہ ایڈیٹر پردیس نیوز کاشان تمثیل ہاشمی کو تقریب کے کامیاب ہونے پرمبارکباد پیش کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پر دیس نیوز کے زیر اہتمام عجمان میں پاک یو اے ای بزنس اچیور ایوارڈز 2023کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبوں میں شاندار کارہائے نمایاں سر انجام دینے والی پاکستانی کاروباری شخصیات میں ایواڈ تقسیم کئے گئے۔

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے ایوارڈ تقسیم کئے ، پر دیس نیوز کے ایڈیٹر کا شان تمثیل ہاشمی جنرل منیجر باہی عجمان ہوٹل افتخار ہمدانی اور ڈاکٹر نور الصباح نے سفیر پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کئے۔

پر دیس نیوز کی طرف سے شاندار کارہائے نمایاں سر انجام دینے والی پاکستانی کاروباری شخصیات حاجی نصر اللہ رولیکس لبریکنٹس ، مصطفیٰ ہیمانی سی ای او ہیمانی گروپ ، ڈاکٹر نور الصباح چائے شاجے کیفے اینڈ ریسٹورنٹ شبر مرچنٹ سی ای او چیمپئن نیون، یاسری علی راجپوت یو نائٹیڈ گروپ ، عبدالمجید مغل چیئرمین بن سیفان گروپ ،حاجی محمد یسین چیئرمین پاکستان سپر مارکیٹ اور النواب ریسٹورنٹ ،عامر علی یوسف الحمادی لیگل کنسلٹنٹ ، زمرد خان بونیر جی ایم اے وی ٹی، خیبر چینلز ، سید آصف زمان احمرالاغبری چارٹرڈاکاؤنٹس ، انجینئر زبیر خان سی ای او سمارا گروپ، نوید احمد سی ای او سپر فکس گروپ ، حاجی میر حسن چیئرمین پاکستان کارگو، صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین اور دیگر کاروباری شخصیات کو سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے ایوارڈ تقسیم کئے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کاروباری شخصیات کو اس ایوراڈ ز تقریب میں جس انداز سے خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا وہ قابل تحسین ہے ، پاکستان معیشت صرف اسی صورت مضبوط ہو سکتی ہے جب پاکستان ایکسپورٹ میں تیزی سے اضافہ کرے گا اس وقت یو اے ای میں پاکستانی مصنوعات کو جو پذیرائی مل رہی ہے وہ ہم سب پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے ، فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ اس ایواڈ ز تقریب میں پاکستانی بزنس مینز کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

خواہش ہے کہ اس طرح کی منظم اور شاندار تقریب دوبارہ سجے اور اس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی کاروباری شخصیات کو بھی مدعو کر کے خراج تحسین پیش کیا جائے ، انہوں نے پردیس نیوز کے اس اقدام کو سراہا اور شاندار تقریب جس میں پاکستانی کاروباری لیڈرز آئے دیکھنے کو ملی انہوں نے پر دیس نیوز کے ایڈیٹر کاشان تمثیل ہاشمی کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی۔

پاک یو اے ای بزنس اچیورز ایوارڈز 2023 میں افتخار ہمدانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی یو اے ای کی ترقی میں اہم کر دار ادا کر رہےہیں اور پاکستانی کاروباری لوگوں کے اعزاز میں یہ تقریب یادگار تقریب کے طور پر یاد رکھی جائے گی کیونکہ پہلی مرتبہ پاکستانی کمپنیوں کے ٹاپ بزنس مین ایک جگہ پر اکٹھے ہوئے ہیں اور انہیں شاندار انداز میں خراج پیش کیا جا رہا ہے ۔

ایوارڈ تقریب میں فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی کاروباری لوگوں کے سفیر پاکستان کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا اس موقع پر یو اے ای میں مقیم علمی ادبی ، سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجو د تھی ، جنہوں نے تاریخی اور شاندار تقریب کے انعقاد پر پردیس نیوز کو مبارکباد پیش کی ،تقریب کی کمپیئرنگ معروف صحافی حافظ زاہد علی اور یاسمین خان نے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!