فورم میں151ممالک کی شرکت بی آر آئی کے اثرو رسوخ کی عکاسی ہے،وزارت خارجہ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون فورم میں 151ممالک اور 41بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جو "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مقبولیت اور عالمی اثر و رسوخ کی عکاسی ہے۔
اس فورم کا سب سے واضح پیغام اتحاد، تعاون، کھلا پن اور مشترکہ مفادات ہے۔فورم میں سب سے اہم اتفاق رائے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے نئے مرحلے کا آغاز کرناہے جس سے یقیناً دنیا کے لیے مزید نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
جمعرات کے روز ماؤ نینگ نے بتایا کہ اس فورم میں کل 458 نتائج حاصل ہوئے ہیں ، جو کہ دوسرے فورم سے کہیں زیادہ ہیں۔ یہ ٹھوس نتائج عالمی اقتصادی ترقی اور مشترکہ عالمی ترقی کو فروغ دینے میں نئی تحریک پیدا کریں گے۔
ماؤ نینگ کا کہنا تھا کہ اس فورم کی کامیابی ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ چین کی "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کی سمت درست ہے، اس میں شریک تمام ممالک کا اعتماد مضبوط ہے اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔