چین اور سری لنکا کے درمیان دوستی کی پرانی تاریخ ہے، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے آئے ہوئے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملاقات کی۔

جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا کے درمیان دوستی کی پرانی تاریخ ہے۔ جناب صدر کی قیادت میں سری لنکا مشکل ترین دور سے گزرا ہے اور معاشی و سماجی ترقی منظم انداز میں بحال ہو رہی ہے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین سری لنکا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سری لنکا کے صدر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر اور چین اور سری لنکا کے درمیان مخلص باہمی تعاون اور دوستانہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!