بیجنگ (ویب ڈیسک) ایشین پیرا اولمپک کمیٹی اور ہانگ چو ایشین پیرا اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر ہانگ چو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز کے امور کو متعارف کر وانے کے لیے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطابق ہانگ چو میں ہونے والے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں تیر اندازی اور ٹریک اینڈ فیلڈ سمیت کل 22 بڑے ایونٹس اور 564 چھوٹے ایونٹس ہوں گے۔
ان مقابلوں میں حصہ لینے والے چینی کھلاڑیوں کے دستے میں کل 723 افراد شامل ہیں جن میں 439 کھلاڑی ہیں۔ چینی دستہ تمام 22 بڑے ایونٹس اور 397 چھوٹے ایونٹس میں شرکت کرے گا۔