نثری نظموں پر مشتمل سیدہ تسنیم بخاری کی تیسری کتاب ’عکس میرا‘ کی تقریب رونمائی دبئی میں ہو گی

0

کتاب میں سیدہ تسنیم بخاری کے حالات زندگی اور دنیاوی نشیب و فرازکا ذکر کیا گیا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) نثری نظموں پر مشتمل سیدہ تسنیم بخاری کی تیسری کتاب عکس میرا کا ادبی حلقوں میں شدت سے انتظارہو رہا ہے،کیوں کہ اس میں سیدہ تسنیم بخاری نے اپنی روزمرہ کی حقیقت کو سب کے سامنے کھولا ہے زندگی کا پیار محبت، اونچ نیچ، اور دکھ سکھ اس میں شامل ہے۔

اسی لئے قارئین تجسس میں ہیں کہ شاعرہ سیدہ تسنیم بخاری کی محبت کی گفتگو اور دکھ سکھ کوشعری صورت میں پڑھا جائے، امید کی جا سکتی ہے کہ سیاہ چاند، ہیر اور میں کی طرح عکس میرا قارئین کے دلوں میں گھر کر جائے گی اورسیدہ تسنیم بخاری کے حالات زندگی آپکے سامنے آ جائیں گے جودنیاوی نشیب و فراز سے بھر پور ہیں۔

سیدہ تسنیم بخاری کے مطابق عکس میرا کی تقریب رونمائی پاکستان کے ساتھ ساتھ دبئی میں بھی ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!