چین،چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں154 ممالک کی شرکت متوقع

0

3 لاکھ 94ہزار شرکا کی جانب سے رجسٹریشن مکمل

بیجنگ (ویب ڈیسک)5 سے10نومبرتک،چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ چھٹی سی آئی آئی ای کی خصو صیات کے حوالے سے جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں بتا یا کہ موجودہ ایکسپو میں154ممالک ، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔اب تک3,400سے زائد نمائش کنندگان اور 394,000 شرکا نےنمائش شرکت کے لیےرجسٹریشن کروائی ہے۔

دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور معروف صنعتی اداروں کے عالمی ہیڈکوارٹرز کے 100 سے زائد سینئر ایگزیکٹوز نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ ہے اور موجودہ ایکسپو میں 72 قومی نمائش کنندگان میں سے کل 64 بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک ہیں۔

اس سال سی آئی آئی ای میں اعلیٰ درجے کے سازوسامان کی مینوفیکچرنگ، سبز ماحولیاتی تحفظ، بائیو ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں نئی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد کی پہلی بار رونمائی کی جائے گی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شین چھیوئی پھنگ کے مطابق موجودہ نمائش کا پیمانہ اور نمائش کنندگان کا معیار تاریخی ریکارڈ ہے۔

نمائش کا رقبہ تقریبا 367،000 مربع میٹر ہے ، اور نمائش میں حصہ لینے والی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کی تعداد 289 تک پہنچ گئی ہے ، جو پچھلی ایکسپو سے تجاوز کرگئ ہے۔ دنیا کے ٹاپ 15 گاڑیوں کے برانڈز، ٹاپ 10 انڈسٹریل الیکٹریکل انٹرپرائزز، ٹاپ 10 میڈیکل ڈیوائس کمپنیاں، کان کنی کی تین بڑی کمپنیاں، اناج کے چار بڑے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!