پاکستان ایسوسی ایشن دبئی 10اور11 نومبر کو فیوچرفسٹ کے نام سے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کر رہی ہے

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی 10 اور 11 نومبر کو فیوچر فسٹ کے نام سے ایک ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس کا مقصد طلبہ و طالبات کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ان کے تعلیمی کیرئر کے حوالے سے ہر قسم کی رہنمائی ممکن ہو۔

اس ایکسپو میں مختلف یونیورسٹیز سے وابستہ تعلیمی ماہرین بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم اور کیرئر سے متعلقہ مختلف ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ ایکسپو بچوں کے تابناک مستقبل کےلئے ایک سنہری موقع ہے جس سے طلبا کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

یاد رہے کہ یہ ایک گلوبل ایکسپو ہے جس میں یواےای سمیت کنیڈا، امریکہ، برطانیہ، امریکہ، ترکی، ملائشیا، پاکستان اور بھارت سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹیز حصہ لے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!