علامہ اقبال کی شاعری اور ان کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ایک بہترین ریاست بنایا جاسکتا ہے،پاکستان جرنلسٹ فورم

0

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری اور ان کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ایک بہترین ریاست بنایا جاسکتا ہے جس سے معاشرتی تقسیم کا خاتمہ اور باہمی بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

یوم اقبال کے حوالے سے جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں چیئرمین پاکستان جرنلسٹ فورم امیر محمد خان،جھانگیر خان،چیئرمین یونائٹڈ میڈیا فورم راجہ شعیب الطاف اوورسیز میڈیا فورم محمد عدیل ،خالد نواز چیمہ شباب بھٹہ مدثر کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے خواب کی بدولت ہمیں پاکستان ملا جو ہماری پہچان اور شناخت ہے اور پاکستان کو علامہ اقبال کی شاعری اور افکار کے ذریعے معاشرے کو ہر طرح کی تقسیم سے بچایا جاسکتا ہے۔

آج کے دور میں علامہ اقبال کی شاعری سے وہی جذبہ بیدار کیا جاسکتا ہے جس کے تحت مسلمانان ہند نے متحد ہوکر پاکستان بنایا اور اگر آج پوری قوم علامہ کے فلسفے پر عمل کرے تو پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر سکتا ہے ۔

علامہ کی شاعری اور ان کے افکار کی بدولت نوجوانوں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری کو عام کیا جائے تاکہ ہر کوئی اس سے مستفید ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!