اوورسیز پاکستانی میرے لئے اہم ترین ، پاکستان آئیں اور ووٹ ڈالیں، چوہدری اعجاز رنیاں کا ویلنسیا میں اہل حلقہ سے خطاب

0

ویلنسیا (کاشف شہزاد) اسپین کے صنعتی اور زرعی شہر ویلنیسا میں معروف پاکستانی بزنس مین سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری قربان علی مرہانہ کی میزبانی میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے اعزاز میں جلسہ عام کاانعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں پاکستانیوں خاص طور پر ان کے حلقہ انتخاب کے افراد نے شرکت کی ۔

چوہدر اعجاز احمد رنیاں کے ویلنسیا پہنچنے پر احباب نے پھولوں کے گلدستوں سے پرتپاک استقبال کیا ۔ جلسہ کا آگاز تلاوت قرآن مجید،نعت رسول مقبول اور کلام میاں محمد بخش سے ہوا۔جبکہ نظامت کے فرائض چوہدری قاسم جھکڑ نے سرانجام دئیے۔

جلسہ سے میزبان چوہدری قربان علی مرہانہ،خرم شہزاد،خالد شہباز چوہان،چوہدری ریاست علی دھوتھڑاوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اعجاز رنیاں انسان دوست شخص ہیں اور اپنے حلقہ کی عوام کی بہتر کے لئے کام کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ مزید بہتری ہو اور وہ اسمبلی میں ہماری نمائندگی کریں۔اوورسیز کمیونٹی ان کو چاہتی ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے اور ہم آئندہ میں امید رکھتے ہیں کہ اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے توانا آواز ان کی ہوگی۔

مقررین نے کہا کہ آج ہم انہیں امیدوار صوبائی اسمبلی کہہ کر پکار رہے ہیں اور ہم اپنی پوری قوت اور طاقت سے انہیں اسمبلی میں پہنچائیں گے اور جب وہ دوبارہ یہاں تشریف لائیں گے تو ہم انہیں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجازاحمد رنیاں ہمارے درمیان موجود ہیں کہہ کر بلائیں گے۔ ان شا اللہ

چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے خطاب میں اہل حلقہ کا بڑی تعداد میں استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز جس طرح پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ویسے ہی یہ اوورسیز میرے لئے اہم ترین ہیں۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو تھانہ کچہری کے مسائل ہیں ان کے حل میں مدد دوں اور بہت سارے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ، میرے گھر کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لے رہاہوں اور آپ تمام اہل حلقہ کو 8فروری کو ووٹ ڈالنے پاکستان آنے کی دعوت دے رہاہوں کہ آپ لوگ آئیں اور ووٹ ڈالیں اور اگر آپ لوگ نہیں آسکتے تو اپنےخاندان اپنے دوست احباب کو ضرور بتائیں کہ وہ ہمیں ووٹ ڈالیں آپ لوگوں کی بات کو رد نہیں کیا جاتا ۔

جلسہ کے اختتام پر فلسطین کے مظلوموں کے لئے دعا کی گئی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی،تمام مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!