کنگ عبد العزیز یونیورسٹی اینڈ ہاسپٹل جدہ میں جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے لائیو سرجری ٹریننگ سیشن کااہتمام

0

جدہ(خالدنواز چیمہ)کنگ عبد العزیز یونیورسٹی اینڈ ہاسپٹل میں جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر ارشد اللہ خان کی لائیو سرجری ٹریننگ،ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے براہ راست 20 سے پچیس منٹس کے دورانیے میں چار سرجری مکمل کی ۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کنگ عبد العزیز یونیورسٹی اینڈ ہاسپٹل جدہ میں جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے لائیو سرجری ٹریننگ سیشن کااہتمام کیا گیا اس پروگرام میں دنیا بھر سے ڈاکٹروں نے شرکت کی جن میں مراکش، مصر، بحرین، الجزائر وغیرہ شامل ہیں۔

اس ورک شاپ میں ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے بطور ماسٹر ٹرینر شرکت کی اور انہوں نے براہ راست 20 سے پچیس منٹس کے دورانیے میں چار لائیو سرجریز کیں۔ڈاکٹر ارشد اللہ خان نےاپنے لیکچر میں بتایا کہ اوپن سرجری کے مقابلے لیزر سرجری میں بہت سی پیشرفت ہوتی ہے جیسے آپریٹو کے بعد درد،ہسپتال میں کم مدت تک رہنا،جلد صحت یابی، زخم کا جلدی ٹھیک ہونا اور کم سے کم پیچیدگیاں شامل ہیں۔

ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے مزید بتایا کہ وہ اگلے مہینے بحرین میں اور اس کے بعد پھر قطر میں بھی ٹریننگ پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ڈاکٹروں نے اس لائیو سرجیکل سیشن کو سراہا اور بہت سے پیچیدہ کیسز کا انتظام سیکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!