پیرس(رپورٹ:سلطان محمود )مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے شہباز کسانہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ پانچ رکنی وفد میں فرانس کے نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید، جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی خان ، اور سینئر لیگی راہنماء سید خالد جمال شاہ اورچوہدری عصمت گوندل سینئر راہنما مسلم لیگ ن شامل تھے۔
بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو راچڈیل میں خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ ن فرانس کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت اوورسیزپاکستانیوں اور پاکستان کے شہریوں کیلئے خوشیوں کی نوید لائے گا۔ راجہ محمد علی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن اور اسکے قائد کے نظریے کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔
فیصل سعید نے کہا کہ یوتھ مسلم لیگ ن اور مریم نواز شریف کا ہر اوّل دستہ ہے، فرانس مسلم لیگ ن کا ہے اور رہے گا ۔ نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ ، فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید، جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی خان اور سینئر لیگی راہنماؤں سید خالد جمال شاہ اورچوہدری عصمت گوندل نے بھی اپنی لیڈرشپ کیساتھ کھڑے رہنے کا عہد کیا اور مسلم لیگ ن کی حمایت کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز کے مسائل اور منشور کیلئے مشاورت کی اور قائد کے ویژن کی مطابق تنظیم نو پر اعتماد میں لیا۔ راجہ محمد علی نے بیرسٹر امجد ملک کو قائد مسلم لیگ کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہاکہ آنے والے وقت میں وہ فرانس کا دورہ کریں گے۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کی خاطر تواضح کی اور راجہ محمد علی اور انکے وفد کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا اور تحائف کیساتھ رخصت کیا۔ انہوں نے سرپرست اعلیٰ، طلعت چوہان ، میاں محمد حنیف صدر ، اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام مسلم لیگ ن فرانس کے اعلیٰ عہدیداران کیلئے خصوصی سلام اور محبت ، اخوت اور اتحاد کا پیغام بھیجا ۔