چین مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس کی صدارت کی۔ الجزیرہ کے صحافی نے سوال کیا کہ حالیہ دنوں، اسرائیلی حکام مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خاص طور پر مشرقی یروشلم میں، اپنی بستیوں کی تعمیر کر رہے ہیں۔

اسرائیل کے اس اقدام پر چین کا کیا موقف ہے؟جس کے جواب میں وانگ وین بن نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی تعمیر اور یروشلم کی تاریخی حیثیت میں یکطرفہ تبدیلیوں کی مخالفت کی ہے، انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ یروشلم کی حیثیت کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اور متعلقہ فریقین کے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا  چاہیے۔

وانگ وین بن نے نشاندہی کی کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے اور غزہ میں تنازعات کے بڑھتے خطرات کے تناظر میں متعلقہ فریقوں کو اپنے قول و فعل میں محتاط رہنا چاہیے اور ایسی کسی کارروائی سے گریز کرنا چاہیے جس سے صورتحال مزید بگڑے اور قابو سے باہر ہو جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!