مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام قائد عظم محمد علی جناحؒ اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی گئی
پیرس( رپورٹ:سلطان محمود) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد عظم محمد علی جناحؒ اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ بڑے شایان شان طریقے سے فرانس میں منائی گئی۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ اشفاق حسین نے سر انجام دئیے، پروگرام میں پارٹی کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی، پروگرام کی صدارت شیخ وسیم اکرم نے کی۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر اورسیز و چیف کواڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک خصوصی طور پر انگلینڈ سے تشریف لائے اور پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا ، پروگرام میں فرانس میں موجود تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز حافظ ارسلان نے تلاوت قر آن پاک سے کیا گیا ،نعت شریف حافظ معظم ساہی نے اپنی خوبصورت آواز میں پڑھی،اسکے بعد پاکستان اور فرانس کے قومی ترانے پڑھے گئے۔
راجہ محمد علی خان جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس،چوہدری شہباز کسانہ نائب صدر ،مسلم لیگ فنانس سیکرٹری چوہدر ی فیصل سعید ،یوتھ ونگ کے صدر خان اصغر جوائنٹ سیکرٹری ،سبط مزل پیٹرن چوہدری تاج دین سکھیرا ،حاجی مزمل سینئر راہنما مسلم لیگ ن فرانس سید خالد جمال شاہ ،کشمیری راہنما زاہد ہاشمی، مذہبی شخصیت حافظ اقبال، اعظم چوہدری، عصمت گوندل عبدالقادر، فرانس اسمبلی کے ایم این اے نیکولا قائم مقام صدر شیخ وسیم اکرم سمیت مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک سینئر نائب صدر و چیف کواڈینیٹر اورسیز نے اپنے خوبصورت اور مفصل بیان میں پاکستان کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی،جس پر حال میں موجود سیکڑوں افراد نے بھر پور داد دی ۔
بیرسٹر امجد ملک نے پروگرام کے منتظمین کی تعریف کی اور شاباش دی، جنہوں نے اتنا اچھا اور اتنا بڑا فرانس کی تاریخ کا پروگرام آرگنائز کیا ،شیخ وسیم نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کھانوں سے تواضع کی۔
آخر میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔