چینی صدر کے اہم مضمون”خوبصورت چین کی تعمیر کے ساتھ انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدکاری کو جامع طور پر فروغ دینا” کی اشاعت
بیجنگ (ویب ڈیسک) یکم جنوری 2024 کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے پہلے شمارے میں 17جولائی 2023 کو ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قومی کانفرنس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی تقریر کا ایک حصہ شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے "خوبصورت چین کی تعمیر کے ساتھ انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدکاری کو جامع طور پر فروغ دینا”۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگلے پانچ سال خوبصورت چین کی تعمیر کے لئے ایک اہم دور ہو گا اور ہمیں نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ ماحولیاتی تہذیب کے نظریات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام پر مرکوز رہتے ہوئے خوبصورت چین کی تعمیر کو مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ میں نمایاں مقام پر رکھنا ہوگا۔
ہمیں شہری اور دیہی ماحول میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے خوبصورت چین کی تعمیر میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے قدرتی ماحول کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول جاری رکھنا ضروری ہے۔
ہمیں ترقیاتی ماڈل کی سبز اور کم کاربن تبدیلی کو تیز کرنے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو بہتر بنانا ہوگا۔ہمیں کاربن پیک اور نیوٹریلٹی کو فعال طور پر اور مناسب طریقے سے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خوبصورت چین کی تعمیر میں سلامتی کی نچلی لائن کی حفاظت کر تے ہوئے مجموعی طور پر قومی سلامتی کے نظریات کو نافذ کرنے کے ذریعے مختلف خطرات اور چیلنجوں کا فعال اور مؤثر طریقے سے جواب دینا ہوگا۔