محمد صالح نے دوبئی قونصلیٹ میں بطور پریس قونصلر چارج سنبھال لیا

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) محمد صالح نے پریس قونصلر کی حیثیت سے پاکستان قونصلیٹ دوبئی میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، انہوں نے پاکستان میں وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔

اپنی 15 سالہ سروس کے دوران محمد صالح نے متعدد مختلف وفاقی وزارتوں میں پبلک ریلیشن آفیسر اور مختلف وزرائے اعظم کے پی آر او کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر اشتہارات اور پاکستان کے تمام میڈیا ہاؤسز کے ساتھ رابطہ کاری کے لئے تین بار ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

دوبئی قونصلیٹ میں ان کی تعیناتی پر متحدہ عرب امارات کی صحافی تنظیموں اور صحافیوں نے خوش آمدید اور مبارک باد دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!