پاکستانی نوجوان نے ٹیلر سوئفٹ کے گانوں کی شناخت کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

0

نیویارک (شوبز ڈیسک) پاکستانی نوجوان بلال الیاس نے نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانوں کے بول سن کر ان کو شناخت کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے بلال الیاس کے سامنے ٹیلر سوئفٹ کے گانوں کے پہلے الفاظ دہرائے گئے اور اس میں کوئی موسیقی نہیں تھی۔

پاکستانی نوجوان نے ایک منٹ میں امریکی گلوکارہ کے 34 گانوں کو شناخت کرلیا اور اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا ہے۔

عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے بلال الیاس نے 13 ہفتوں تک تیاری کی اور وہ دن رات گلوکارہ کے گانوں کو دہراتے رہے۔

ٹیلر سوئفٹ والے ریکارڈ سے قبل بھی پاکستانی نوجوان تین عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں جس میں ایک مختلف جانوروں کی سب سے زیادہ آوازیں تھیں جو ایک منٹ میں شناخت کی گئیں جبکہ وہ جسٹن بیبر کے سب سے زیادہ گانے بھی ایک منٹ کے دورانیے میں شناخت کرکے ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.