موجودہ ملکی حالات ایسے ہی ہیں لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے
منتخب جمہوری حکومت ہی ملکی اور بین الاقوامی مسائل کا حل ہے
دبئی کے میاں غلام محی الدین کی طرف سے منعقدہ تقریب میں مریدین سے ملاقات اور بات چیت
دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق منسٹر آف اسٹیٹ، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات ایسے ہی ہیں جس سے عام آدمی پریشا ن ہو جاتا ہے لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، عوام الناس کو چاہیے کہ وہ الیکشن کے دوران اہل اور صحیح نمائندوں کو ووٹ دیں جو ان کے مسائل کو سمجھتا ہو اور ان کو حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔
اپنے حالیہ دورہ دبئی کے دوران میاں غلام محی الدین کی طرف سے منعقدہ تقریب میں مریدین سے ملاقات اور بات چیت کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت ہی ملکی اور بین الاقوامی مسائل کا حل ہے لہٰذا ووٹ کسی کے کہنے کی بجائے اپنے ضمیر کی آواز پر دیں۔
پیر محمد امین الحسنات شاہ سے ملاقاتی تقریب میں دبئی کے علاوہ دیگر امارات سے بھی ان کے چاہنے والوں اور مریدین نے شرکت کی جن میں میاں غلام محی الدین، ملک یاسر امتیاز اعوان، سلمان ظفر، سید حماد علی شاہ، پروفیسر طارق محمود میر، چوہدری احتشام سردار، امتیاز احمد مختار، محمد محمود بزمی، سید علی مرتضیٰ شاہ، چوہدری اعجاز احمد باشنہ، رخسار احمد میکن، حافظ عبدالناصر، فاروق، محمد آصف اور محمد جنید شامل ہیں۔
اس موقع پرپیر محمد امین الحسنات شاہ نے پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی دعا کی۔