فرانس کے دارالحکومت پیرس کی فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی

0

پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بڑے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا

مظاہرے کے شرکاء نے مودی ٹیرورسٹ ، انڈیا ٹیرورسٹ کے نعرے لگائے

پیرس(رپورٹ:سلطان محمود)دنیا بھر کی طرح پیرس میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے کا انعقاد پیرس کے کے اسٹالن گراڈ چوک میں کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں والے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مودی اور انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ ریلی کے شرکاء نے مودی ٹیرورسٹ ،انڈیا ٹیرورسٹ ،ہم کیا چاہیں آزادی ،کشمیر ی مانگیں آزادی، لے کے رہیں گے آزادی ،ہے حق ہمارا آزادی، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرے سے آرگنائزرز صاحبزادہ عتیق الر حمن ، چوہدری ماجد چیمہ ، نعیم چوہدری ، مرزا قاسم جرال ، یاسر قدیر ، عصمت اللہ تارڑ ، چوہدری یاسر چیچی ، مرزا آصف جرال ، سردار ظہور اقبال ، سلمان اسلم ، راجہ علی اصغر ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، چوہدری اعجاز جٹ ، ملک عابد و دیگر نے خطاب کیا۔

مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، مودی دہشت گرد سن لے ، مقبوضہ کشمیر آزاد کراکے دم لیں گے۔

کشمیریوں کی پر امن اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کی قابض فوج کے سامنے کشمیری ڈٹے ہوئے اور دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی شکل میں دنیا نے ان سے کر رکھا ہے۔

مظاہرے میں سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!