حاجی عبد القیوم مدنی ادارہ نور اسلام فیصل آباد کے نئے کیمپس کی تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان روانہ

0

آشٹن انڈر لائن(محمد فیاض بشیر)ادارہ نور اسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی بین الاقوامی مبلغ اسلام حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے خلیفہ خاص حاجی عبد القیوم مدنی ادارہ نور اسلام فیصل آباد کے نئے کیمپس کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ سے پاکستان روانہ ہو گئے انکے معتمد خاص حاجی محمد اشفاق وارثی نے انہیں الوداع کیا ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خلیفہ خاص حاجی عبد القیوم مدنی کا کہنا تھا کہ عزیز و اقارب ،قریبی رفقا اور دوست احباب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جن سے جب بھی نیک مقاصد کے لیے چندہ مانگا کبھی انکار نہیں کیا سب ساتھیوں سے سفر خیر اور پاکستان میں قیام کے دوران دعا کا طلبگار ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!