مانچسٹر:حضرت امام حسین علیہ السلام کے جشن ولادت کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے جشن ولادت کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ قیصر عباس، علی عمران ،سید احسن عباس،شجر عباس شاہ کے علاوہ قاری سعید چشتی اور عمران قوال نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

علامہ قیصرعباس کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں انقلاب برپا کر کے تمام انبیاء کرام کی محنتوں کو بچا لیا ،اگر حسین علیہ السلام ایسا نہ کرتے تو آج دنیا میں حق و سچ کا علم بلند نہ ہوتا آج پوری انسانیت مقام حسین علیہ السلام کی وجہ سے جمع ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں آج تک جتنے بھی انقلاب برپا ہوئے سب حضرت امام حسین علیہ السلام کی مرہون منت ہیں، دعاگو ہوں تمام انسانیت پیار و محبت کے ساتھ زندگی بسر کرے۔

علی عمران نے کہا کہ جشن ولادت میں ذاکرین اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حضرت امام حسین علیہ السلام سے سچی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ سید احسن عباس اورسید شجر عباس شاہ نے تمام عالم اسلام کو حضرت امام حسین علیہ السلام کی جشن ولادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سب اہل ایمان ملکر حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔

شرکائے محفل نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جشن ولادت پر عالم اقوام میں بسنے والی انسانیت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر ظلم و ستم تو کیا جا سکتا ہے لیکن بالآخر فتح حق و سچ کی ہوتی ہے باطل تو ہے ہی مٹنے کے لیے ۔حضرت امام حسین علیہ السلام دلوں میں تاقیامت زندہ رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!