برسلز( نمائندہ خصوصی) یورپین یونین، بیلجیئم اورلکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپین یونین میں نئے سفارت کاروں کی تربیت کیلئے قائم ادارے کالج آف یورپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ٹرینی سفارت کاروں کے ایک گروپ سے خطاب کیا۔
اپنی گفتگو کے دوران سفیر پاکستان نے جن اہم موضوعات پر بریفنگ دی ان میں جنوبی ایشیا میں حرکیات کی موجودہ شکل، خطے میں باہمی مشغولیت کے راستے و بین الاقوامی برادری کا کردار اور جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے امکانات شامل تھے۔