بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے روس سے متعلقہ عوامل کی بنا پر متعدد چینی اداروں پر عائد پابندیو ں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ کی روایتی یکطرفہ پابندیوں، اپنے دائرہ اختیار سے ماورا اقدامات اور معاشی جبر کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
جو بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قواعد و ضوابط کو کمزور کرتے ہیں اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچتے ہیں۔
چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔