جرمنی کے دارالحکومت برلن میں معروف تنظیم حلقہ نورایمان کی جانب سے’’استقبال رمضان‘‘ پروگرام کا انعقاد

0

برلن(رپورٹ:مطیع اللہ)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستانی خواتین کا معروف تنظیم حلقہ نورایمان کی جانب سے استقبال رمضان پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں اسلامک سینٹر کےقیام کے لیے فنڈز جمع کرنےکے مختلف اسٹالز لگائے گئے، نور گروپ کے یونی گرلز لیز شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا جبکہ نور گروپ کے طلحہ نے حمد شریف ،العم نے نعت مقبولؐ اور زینب احسان ، ز بیر ذوالفقار ،زویا اور نور فاطمہ نے خطاب کیا۔

رمضان المبارک کی آمد پر ماجد خان اور دیگر نےآمد رمضان پر اشعار پیش کیے،استقبال رمضان پر مدرس مسز ہاشمی نے درس قرآن رمضان کی اہمیت وافادیت بیان کی،تقریب میں فنڈ ریزنگ کے لیے مختلف قسم کے کھانے پیش کیے گئے جس سے شرکاءلطف اندازو ہوئے ،تقریب میں سو سے زائد خواتین اور درجنوں بچوں نے شرکت کی۔

استقبال رمضان پرمحترمہ مسز ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ جس کا انتظار، ہر مسلمان بوڑھے بچے اور جوان ، عورت اور مرد سب کو رہتا ہے۔ کتنی خوبصورت بات ہے کہ ان سب کو عیش و عشرت اور پارٹی منانے کا نہیں اللہ کی رضامندی کے لئے ایک ماہ بھوکے پیاسے رہنے کا انتظار رہتا ہے۔

ہم سب خوشی خوشی اس سخت مہینہ کا انتظار کرتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اس مقدس مہینے کی ایمان و احتساب کے ساتھ اہتمام کرنے کی توفیق دے،تقریب میں نور ایمان اسکول کے مختلف گروپس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!