ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے تغمہ امتیاز حاصل کر کے محکمہ پولیس اور کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کر دیا،راجہ سکندر خان
لندن (نمائندہ خصوصی) چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سمندر پار کمیونٹی آزاد کشمیر کے فخر،اے جے کے پولیس فورس میں ایک عظیم بہادر اور ایماندار آفیسر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی عظیم خدمات اور عظیم کارناموں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
راجہ عرفان سلیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے،ہم تمام کشمیریوں کے ساتھ بیرون ملک مقیم کمیونٹی نے آزاد کشمیر پولیس کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو آزاد کشمیر پولیس میں ان کی شاندار اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پاکستان کے بڑے ایوارڈ میڈل آف ڈسٹنکشن ملنے پر خوش آمدید کہا ۔
ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے تغمہ امتیاز حاصل کر کے محکمہ پولیس اور کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ،ایس ایس پی پولیس راجہ عرفان سلیم نے کشمیریوں کے ساتھ سینکڑوں واقعات جن میں قتل، ڈکیتی، چوری، اغوا برائے تاوان، بین الاقوامی ڈرگ مافیا گرو ہ جو برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ہیروئن اور دیگر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھے کو گرفتارکرنے اور آزاد کشمیر میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اوورسیز کشمیریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثبت اور تعمیری پیشہ ورانہ کردار ادا کیا ۔
راجہ سکندر خان نے کہا کہ ہم اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے پلیٹ فارم سے حکومت پاکستان کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی آزاد کشمیر پولیس میں نمایاں خدمات کو تسلیم کرنے اور انہیں باوقار تمغہ امتیاز سے نوازنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کیونکہ وہ یقیناً حکومت پاکستان کے اعزاز اور حوصلہ افزائی کے حقدار تھے۔
یاد رہے آزاد کشمیر پولیس کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے بڑے قومی اعزاز ’’تغمہ امتیاز‘‘ کی تقریب جو گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی ، گورنر پنچاب نے راجہ عرفان سلیم کو اس اعزاز سے مزین کیا اور ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم آزادا جموں کشمیر پولیس کے پہلے پولیس افسر ہیں جنہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔