ناخوشگوار واقعہ میں زخمی ہونیوالے بولٹن کے تاجر راجہ غلام رسول کی وفات پر کمیونٹی شخصیات کا اظہار افسوس
لندن (تارکین وطن نیوز) لوٹن کے پروفیسر راجہ ظفر خان کے کزن ور بولٹن کے ممتاز کشمیری راجہ غلام رسول لوٹن میں ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے تھے۔
چند روز موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے۔
راجہ غلام رسول انتہائی شریف النفس انسان تھے جن کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی ۔
لارڈ قربان حسین، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، راجہ اکبر داد خان، سید اعجاز محی الدین قادری، لیاقت علی چوہدری، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، چوہدری نواز، چوہدری محمد شریف، شاہد زمان اور دیگر نے راجہ غلام رسول کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔