چینی صدر کی چین، فرانس اور یورپین یونین کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت

0

چین نے ہمیشہ چین -یورپی یونین تعلقات کو طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، شی جن ہھنگ

پیرس (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیرس کے ایلیسی پیلس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ چین، فرانس اور یورپی یونین کے رہنماوں کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین -یورپی یونین تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، یورپ کو چینی خصوصیات کے حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کی ایک اہم سمت اور چینی طرز کی جدیدیت کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ چین- فرانس تعلقات اور چین-یورپی یونین تعلقات ایک دوسرے کو فروغ دیں گے اور مل کر ترقی کریں گے۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ اب جب کہ دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے مرحلے سے گزر رہی ہے۔

چین اور یورپی یونین کو دنیا کی دو اہم قوتوں کی حیثیت سے شراکت داروں کی پوزیشن پر قائم رہ کر مکالمے اور تعاون کوجاری رکھتے ہوئے اسٹریٹجک مواصلات ، اسٹریٹجک باہمی اعتماد ، اسٹریٹجک اتفاق رائے اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو بڑھانا ہوگا تاکہ چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم اور مثبت ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور عالمی امن و ترقی کے لیے نئی خدمات سرانجام دی جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!