کوپن ہیگن ڈنمارک میں پنجابی کے نامور شاعر ظفراعوان کی پنجابی مزاحمتی شاعری کی کتاب ” للکر” کی تقریب رونمائی

0

کتاب "للکر” کی تقریب رونمائی ادبی و ثقافتی تنظیم "بیلی” نے کوپن ہیگن ڈنمارک میں کی

امریکا، جرمنی اور ڈنمارک سے علم و ادب کے پروانوں کی تقریب میں شرکت

جرمنی سے آئے مہمان اعزازی چوہدری طارق پھانبڑا نے ظفر اعوان کی مزاحمتی شاعری اور آج کے دور میں مزاحمتی شاعری کی اہمیت پر روشنی ڈالی

دبئی (طاہر منیر طاہر) کوپن ہیگن ڈنمارک میں ادبی و ثقافتی تنظیم ” بیلی” کے زیر اہتمام اردو اور پنجابی کے نامور شاعر ظفر اعوان کی پنجابی مزاحمتی شاعری کی کتاب ” للکر” کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا، برونڈبی کمیون کے ڈپٹی میئر اعجاز شاہ بخاری نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔

قنبر کیانی نے ظفر اعوان کی لکھی ہوئی نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، بیلی کے صدر عدیل احمد آسی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، ظفر اعوان کی شاعری پر بھرپور بات کی اور کتاب سے منتخب اشعار سنائے۔

ڈنمارک سے نامور شاعرہ صدف مرزا، امریکہ سے تشریف لائے تقریب کے مہمان خصوصی اِکرام بسرا اور جرمنی سے آئے ہوئے مہمان اعزاز چوہدری طارق پھانبڑا نے ظفر اعوان کی مزاحمتی شاعری پر بھر پورتقریر کی اور آج کے دور میں مزاحمتی شاعری کی اہمیت پر روشنی ڈالی،تقریب کی صدارت عدیل احمد آسی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض رمضان رفیق نے ادا کئے۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے بڑی تعداد میںشرکت کی اور ظفر اعوان کی مزاحمتی شاعری کو سراہنے کے ساتھ ساتھ انہیں پھول اور تحائف بھی پیش کئے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں انٹر نیشنل محفلِ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں قنبر کیانی، اظہر قادری، نصر ملک، طاہر عدیل، صدف مرزا، عدیل آسی، ظفر اعوان، کامران اقبال اعظم، ابوطالب، فواد کرامت، اقبال اختر اور دیگر شعراء کرام نے نے اپنا کلام سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!