چینی صدر شی جن پھنگ کی نئے دور میں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی قیادت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) دسمبر 2012میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نےچین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کو اپنے ملکی معائنے کے پہلے اسٹاپ کے طور پر منتخب کیا۔ بیجنگ واپس آنے کے بیس دن بعد،18 ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے دوسرا اجتماعی مطالعہ کیا۔

اجلاس میں شی جن پھنگ نے کہا کہ”اصلاحات اور کھلے پن کا عمل کبھی ختم نہیں ہوگا اور ہمیشہ جاری رہےگا۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران شی جن پھنگ کی صدارت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مرکزی رہنما گروپ برائے گہری اصلاحات اور مرکزی کمیٹی برائے جامع گہری اصلاحات کے 70 سے زائد اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے جامع اصلاحات کے ہر ایک فارمولے پر غور کیا اور لفظ بلفظ اور جملہ بجملہ بہتر بنایا۔ حالیہ برسوں میں شی جن پھنگ نے گوانگ ڈونگ کے شہر شن زن سے لے کر آن حوئی صوبے کے شیاؤ گانگ گاؤں تک، جو دیہی اصلاحات کی جائے پیدائش ہے اور صوبہ ہائی نان سے شنگھائی کے پھو ڈونگ تک پورے ملک کا دورہ کیا ہے اور نئے دور میں جامع و گہری اصلاحات کا راستہ واضح ہو گیا ہے۔

شی جن پھنگ کے تجویز کردہ نئے ترقیاتی تصورات "جدت طرازی، کوآرڈینیشن، سبز، کھلاپن اور اشتراک” پر مبنی ہیں۔ پیچیدہ بین الاقوامی اور داخلی حالات کا سامنا کرتے ہوئے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ 1.4 ارب چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر نئے دور میں اصلاحات کا ایک نیا باب رقم کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!