مانچسٹر میں ورکرز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کنونشن کا انعقاد

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ورکرز پارٹی کی جانب سے مانچسٹر میں ورکرز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کنونشن کا انعقاد ممتاز سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت بلال غفور و دیگر ساتھیوں نے کیا ۔ورکرز پارٹی کے لیڈر جارج گیلووے نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی ۔

سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت بلال غفور نے کہا کہ فلسطین غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور معصوم بچوں کو شہید کرنے پر برطانیہ کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے خاموشی نے مجبور کیا کہ ایسی جماعت کو آگے لایا جائے جو انسانی حقوق بارے آواز اٹھائے جارج گیلووے مظلوم فلسطینیوں کی آواز اٹھانے میں پیش پیش ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں قریبی رفقا نے کہا کہ آپ مقامی سطح پر کاروبار کرتے ہیں مانچسٹر سٹی کونسل میں پلاننگ کی اجازت و دیگر معاملات میں آپکو مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو ہو سکتا ہے آپکے کاروبار کا نقصان ہو لیکن میں فلسطین پر ہونے والے مظالم پر چپ نہیں رہ سکتا ۔

آقائے کائنات کے فرمان بارے انہوں نے کہا کہ حضور پاکؐ نے فرمایا کہ ظلم دیکھو تو ہاتھ سے روکو اگر یہ نہیں کر سکتے تو زبان کا استعمال کرو اگر یہ بھی ممکن نہیں تو پھر اپنے دل و دماغ اور ضمیر کے مطابق فیصلہ کرو ہمیں آقائے کائنات کی سنت پر عمل کرنا چاہیے، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

چیڈل مانچسٹر سے ورکرز پارٹی برطانیہ کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والی امیدوار دانیہ منظور نے کہا کہ جارج گیلووے واحد لیڈر ہیں جو مسلسل فلسطین کے مسئلہ پر آواز اٹھا رہے ہیں ہمیں انکا کہنا تھا وہ خود بھی جارج گیلووے کے ساتھ 2009 میں غزہ کا دورہ کر چکی ہیں میں سمجھتی ہوں کی ورکرز پارٹی ہی فلسطین میں ہونے والے مظالم بارے ٹھوس آواز اٹھا سکتی ہے۔

بریڈفورڈ سے عام انتخابات میں حصہ لینے امیدوار ہیری بوٹا نے کہا ورکرز پارٹی کا منشور ہی برطانیہ کے مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کا ضامن ہے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے میں ہماری جماعت کی حکمت عملی واضح ہے ہم جنگوں کے قائل نہیں فلسطین بارے ہمارے لیڈر جارج گیلووے نے ہر متعلقہ فورم پر ٹھوس آواز اٹھائی ہے، برطانیہ کی عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ ورکرز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں ۔

ورکرز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے دیگر امیدواروں نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری جماعت ہی برطانیہ کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ۔برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ورکرز پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لینے والے امیدواروں نے جماعتی منشور کو عام آدمی کے لیے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امن کے قیام میں ورکرز پارٹی ہی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!