چین عالمی امور میں یورپی یونین کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، چینی صدر

0

چین ہمیشہ سے یورپ کو کثیر قطبی میکنزم کا ایک اہم قطب سمجھتا ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے انتونیو کوسٹا کو یورپی کونسل کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نےنشاندہی کی کہ چین ہمیشہ سے یورپ کو کثیر قطبی میکنزم کا ایک اہم قطب سمجھتا ہے، بین الاقوامی امور میں یورپی یونین کے اہم کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین-یورپی یونین جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور چین اور یورپ کو شراکت داری کی پوزیشن پر قائم رہنے، اسٹریٹجک رابطے کو گہرا کرنے، باہمی افہام و تفہیم اور سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے،مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو وسعت دینے ،چین-یورپی یونین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی ، اور دنیا کے امن و استحکام میں اضافے کے لیے صدر انتونیو کوسٹا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی انتونیو کوسٹا کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!