بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ نے پیرس اولمپک گیمز کی کوریج ٹیم کی روانگی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ سی پی سی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کیا۔
جمعہ کے روز شین ہائی شیونگ نے کہا کہ پیرس اولمپکس چینی کھلاڑیوں کے جذبے کو ظاہر کرنے اور چینی کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم دریچہ ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کو دنیا کے فرسٹ کلاس نئے مین اسٹریم میڈیا کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، اولمپک کھیلوں پر نشریات اور کوریج میں اچھا کام کرنا چاہئے، اور چینی کھیلوں کے جذبے اور اولمپک جذبے کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا چاہئے۔
واضح رہے کہ 33 ویں گرمائی اولمپک گیمز پیرس، فرانس میں 26 جولائی سے 11 اگست، 2024 تک منعقد ہوں گے، پیرس اولمپک گیمز کے سب سے زیادہ نشریاتی منصوبوں کے لئے بولی جیتنے والے بین الاقوامی میڈیا کے طور پر ، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دو ہزار افراد پر مشتمل کوریج ٹیم ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، راک کلائمبنگ اور جمناسٹک کے چار بڑے مقابلوں کے لئے بین الاقوامی پبلک سگنلز کی تیاری کے لئے پروڈکشن ، براڈکاسٹنگ اور ٹیکنیکل سروس فراہم کرے گی جس کا پیمانہ ایک تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ جائے گا ۔