چین کا ایران کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے نئی ایرانی حکومت کیساتھ کام کرنیکا اعلان

0

چین ایران کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی چین سے متعلق پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین، چین-ایران تعلقات پر صدر پذشکیان کے ریمارکس کو سراہتا ہے۔

پیچیدہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر چین اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہے جس سے نہ صرف چینی اور ایرانی عوام کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مثبت کردار ادا کیا گیا ہے۔

چین ایران کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!