شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےنگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور محفل کا انعقاد

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) دس محرم شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد ،ڈاکٹر صاحبزادہ پیر فضیل ایاز قاسمی سجادہ نشین موہڑہ شریف نے حضرت امام حسین علیہ السلام و ساتھیوں کی دین اسلام کی بقا کے لیے دی گئی قربانی پر بیان کر اہل ایمان کو تازگی بخشی ،نقابت مولانا فیصل یونس نے کی ۔ تلاوت کلام پاک کا شرف مولانا قاری شبیر احمد کو نصیب ہوا ۔

آقائے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول صاحبزادہ وقاص خادم نے نچھاور کیے جبکہ شہدائے کربلا کی شان میں منقبت حافظ انور نے اپنی پرسوز آواز میں سنا کر حاضرین مجلس کی ارواح کو جلا بخشی۔ مولانا فیصل یعقوب نے نوجوان نسل کو واقعہ کربلا بارے بیان کرتے ہوئے انہیں حق و سچ کے راستے پہ چلنے کا درس دیا ۔

نگینہ جامع مسجد اولڈہم کے خطیب ممتاز عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے کہا کہ شہدائے کربلا نے اسلام کی سر بلندی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر کے دین اسلام کو تاقیامت زندہ جاوید کر دیا۔ کراچی سے آئے عالم دین مولانا محمود نے کہا کہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آج دین اسلام قائم و دائم ہے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اہل خانہ و رفقا نے جان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کیا حق و سچ کے پرچم کو سربلند کرنے کے لیے جان کی پرواہ بھی نہیں کرنی چاہیے ۔

صاحبزادہ پیر ڈاکٹر فضیل ایاز قاسمی نے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کو معلوم تھا کہ انہیں شہید کر دیا جائے گا پھر بھی انہوں نے نماز کی حالت میں شہادت کو گلے لگا کر پیغام دیا کہ جو اللہ کا ذکر کرتے ہیں عرش پر اللّٰہ تعالیٰ انکا تزکرہ کرتا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ یزید تھا نیست و نابود ہو گیا ،حضرت امام حسین علیہ السلام تھے ہیں اور تاقیامت رہیں گے، راہ حق میں میں جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے باطل تو ہے ہی مٹنے کے لیے ۔ نوجوان نسل کو میری نصیحت ہے دین اسلام کی سربلندی کے لیے شہدائے کربلا کی طرح ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیں زمانے کے یزید آپکا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ مولانا فاروق نے بھی شرکت کی ۔

روحانی محفل میں آقائے کائنات پر سلام و درود پیش کیا گیا ، انسانیت اور امت مسلمہ،شہدائے کربلا کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں دس محرم الحرام کے حوالہ سے شہدائے کربلا کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رکھی گئی روحانی محفل میں شریک اہل ایمان نے حق و سچ کے علم کو بلند کرنے کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!